میں سے کسی سیاسی یا سماجی لیڈر یاسرمایہ دار کے والِد کا انتِقال ہو جائے تو پھر کیا انداز ہوتاہے! دُنیوی شخصیّت کے جنازے میں اورغریب آدَمی اگر چِہ نیک نَمازی ہو اُس کے جنازے میں عوامی حاضِری کا فَرْق کون نہیں جانتا!بَہَرحال! ایسا نہیں ہونا چاہئے ، مالداروں کو بھی چاہیے کہ اپنے ملازِموں اور چوکیداروں وغیرہ کے ساتھ خوب خوب غمخواری بھرا برتاؤ فرمائیں۔
غربت کے فضائل
غریب و امیر دونوں ہی تین فرامِینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُلاحَظہ فرمائیں : (۱)میں نے جنّت میں ملاحظہ فرمایاتواہلِ جنّت میں فُقَراء کوزیادہ دیکھا۔(مُسندِ اِمام احمد بن حنبل ،ج۲ ،ص۵۸۲ ،حدیث:۶۶۲۲)(۲)فُقَراء ، مالداروں سے500برس پہلے جنّت میں جائیں گے۔ (تِرمِذی ،ج۴ ،ص۱۵۷،حدیث: ۲۳۵۸) (۳)جو شخص اچّھی طرح نَماز پڑھتا ہو، اُس کے عَیال (یعنی گھر والے)زیادہ اور مال کم ہو اور وہ شخص مسلمانوں کی غیبت نہ کرتا ہومیں اور وہ جنَّت میں ان دو (انگلیوں)کی طرح ہوں گے ۔ (یعنی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے انگشتِ شہادت اور بیچ کی انگلی ملا کر دکھایا )(جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی، ج ۷، ص ۱۴۹ ،حدیث: ۲۱۸۳۵)
’’ اجتِماعِ ذکر ونعت‘‘ برائے ایصالِ ثواب
دعوتِ اسلامی کے تمام ذِمّے داروں کی خدمتوں میں مَدَنی التِجا ہے کہ آپ کے یہاں کسی اسلامی بھائی کو مَرَض یامصیبت (مَثَلاً بچّہ بیمار ہونا،نوکری چھوٹنا، چوری یا ڈکیتی ہونا، اسکوٹر یا موبائل فون چِھن جانا، حادِثہ پیش آنا،کاروبار میں نقصان ہو جانا،عمارَت گر جانا،آگ لگ جانا، کسی کی