Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
847 - 872
    حضرت حسان بن ثابت اورحضرت عبداﷲ بن رواحہ، کعب بن زہیر وغیرہ صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنہم نے دربار نبوت کا شاعر ہونے کی حیثیت سے ایسی ایسی نعت پاک کی مثالیں پیش کیں کہ آج تک بڑے بڑے با کمال شعراء ان کو سن کر سر دھنتے رہتے ہیں اور اِنْ شاءَ اﷲ تعالیٰ قیامت تک حضور سرور عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی مدح و ثنا کا چرچا نظم و نثر میں اسی شان سے ہوتا رہے گا۔    ؎

رہے گا یوں ہی ان کا چرچا رہے گا               پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے
 (۷)درود شریف
    ہر مسلمان پر واجب ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھتا رہے۔ چنانچہ خالق کائنات جل جلالہ کا حکم ہے کہ
اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿۵۶﴾ (1)
بے شک اﷲ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں اے مومنو!تم بھی ان پر درود بھیجتے رہو اور ان پر سلام بھیجتے رہو جیسا کہ سلام بھیجنے کا حق ہے۔(احزاب)

    حضور اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کاارشاد ہے کہ جو مجھ پر ایک مرتبہ درود شریف بھیجتا ہے اﷲ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ درود شریف (رحمت) بھیجتا ہے۔(2)

    اﷲ اکبر!شہنشاہ کونین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی شان محبوبیت کا کیا کہنا؟ ایک حقیر و ذلیل بندہ خدا کے پیغمبر جمیل کی بارگاہِ عظمت میں درود شریف کا ہدیہ بھیجتا ہے تو خداوند
1۔۔۔۔۔۔پ۲۲،الاحزاب:۵۶

2۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب الصلوۃ،باب الصلوۃعلی النبی صلی اللہ علیہ وسلم...الخ، الحدیث: ۴۰۸،ص۲۱۶
Flag Counter