Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
837 - 872
(۵)دنیا سے بے رغبتی اور فقیری کو مالداری سے بہتر سمجھنا۔ اس لئے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ مجھ سے محبت کرنے والے کی طرف فقر و فاقہ اس سے بھی زیادہ جلدی پہنچتا ہے جیسے کہ پانی کا سیلاب اپنے منتہٰی کی طرف۔(1)                 (ترمذی جلد۲ ص۵۸ ابواب الزہد)
(۵)تعظیمِ رسول
    اُمت پر حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے حقوق میں ایک نہایت ہی اَہم اور بہت ہی بڑا حق یہ بھی ہے کہ ہر امتی پر فرض عین ہے کہ حضوراکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اور آپ سے نسبت و تعلق رکھنے والی تمام چیزوں کی تعظیم و توقیر اور ان کا ادب و احترام کرے اور ہرگزہرگزکبھی ان کی شان میں کوئی بے ادبی نہ کرے۔ احکم الحاکمین جل جلالہٗ کا فرمان والا شان ہے کہ
اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰکَ شَاہِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیۡرًا ۙ﴿۸﴾لِّتُؤْمِنُوۡا بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تُعَزِّرُوۡہُ وَ تُوَقِّرُوۡہُ ؕ وَ تُسَبِّحُوۡہُ بُکْرَۃً وَّ اَصِیۡلًا ﴿۹﴾ (2)
بے شک ہم نے تمہیں (اے رسول) بھیجا حاضر و ناظر اور خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا تا کہ اے لوگو! تم اﷲ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور رسول کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اﷲ کی پاکی بولو۔(فتح)
حضور کی توہین کرنے والا کافر ہے
    حضرت علامہ قاضی عیاض رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ اس بات پرتمام علماء امت کا اجماع ہے کہ
1۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی ،کتاب الزھد ،باب ماجاء فی فضل الفقر ، الحدیث:۲۳۵۷،ج۴، ص ۱۵۶

2۔۔۔۔۔۔پ۲۶،الفتح:۸،۹
Flag Counter