Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
803 - 872
آگ میں گر پڑے اور کچھ جل گئے، ان کی ماں ان کو لے کر خدمت اقدس میں آئیں تو آپ صلی  اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنا لعاب دہن ان پر مل کر دعا فرمادی ۔ محمد بن حاطب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی ماں کہتی تھیں کہ میں بچے کو لے کر وہاں سے اٹھنے بھی نہیں پائی تھی کہ بچے کا زخم بالکل ہی اچھا ہو گیا۔(1)(مسند ابن حنبل جلد ۴ص۲۵۹وخصائص کبریٰ جلد ۲ص۶۹)
مرض نسیان دور ہو گیا
    تغیر الفاظ اور چند جملوں کی کمی بیشی کے ساتھ بخاری شریف کی متعد د روایتوں میں اس معجزہ کا ذکر ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے اپنے حافظہ کی کمزوری کی شکایت کی تو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اپنی چادر پھیلاؤ۔ انہوں نے پھیلا یا، آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس چادر پر ڈالا پھر فرمایا کہ اب اس کو سمیٹ لو ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا اس کے بعد سے پھر میں کوئی بات نہیں بھولا ۔(2)(بخاری شریف جلد ۱ص۲۲باب حفظ العلم)
مقبولیتِ دُعاء
    یہ ہم پہلے تحریر کر چکے ہیں کہ حضرات انبیاء علیہم السلام کی دعاؤں سے بالکل ناگہاں عادت جاریہ کے خلاف کسی غیر متوقع بات کا ظاہر ہو جانا اس کا بھی معجزات ہی میں شمارہے۔اسی لیے اﷲ تعالیٰ حضرات انبیاء علیہم السلام کی دعاؤں سے بڑی بڑی مشکلات کو حل فرما دیتا ہے اور قسم قسم کی بلائیں ٹل جاتی ہیں اوربہت سی غیرمتوقع چیزیں
1۔۔۔۔۔۔الخصائص الکبری للسیوطی،باب ایاتہ فی ابراء المرضی...الخ، ج۲،ص ۱۱۵

و المسند للامام احمد بن حنبل،مسند المکیین،حدیث محمد بن حاطب ...الخ،الحدیث: ۱۵۴۵۳،ج۵،ص ۲۶۵

2۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری ،کتاب العلم ، باب حفظ العلم ،الحدیث: ۱۱۹،ج۱، ص ۶۲
Flag Counter