Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
738 - 872
مخلوقات میں بھی آپ کی حکومت کا سکہ چلتا ہے۔ چنانچہ ترمذی شریف کی حدیث ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر نبی کے لیے دو وزیر آسمان والوں میں سے اور دو وزیر زمین والوں میں سے ہوا کرتے ہیں اور میرے دونوں آسمانی وزیر ''جبریل و میکائیل'' ہیں اور میرے زمین کے دونوں وزیر ''ابوبکر و عمر ''ہیں۔(1)    (مشکوٰۃ جلد ۲ ص ۵۶۰ باب مناقب ابوبکر و عمر)

    ظاہر ہے کہ کسی بادشاہ کے وزیر اس کی سلطنت کی حدود ہی میں رہا کرتے ہیں۔ اگر آسمانوں میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی سلطنت خداداد نہ ہوتی تو حضرت جبرئیل و میکائیل علیہماالسلام آپ کے دو وزیروں کی حیثیت سے بھلا آسمانوں میں کس طرح مقیم رہے۔ لہٰذا ثابت ہوا کہ شہنشاہ مدینہ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی بادشاہی بہ عطاء الٰہی زمین و آسمان کی تمام مخلوقات پر ہے ۔    ؎

      صاحب  رجعت  شمس  و شق القمر	                      نائب دست قدرت پہ لاکھوں سلام

   عرش تا فرش ہے جس کے زیر نگیں		     اس کی قاہر ریاست پہ لاکھوں سلام
قرآن مجید
    رسول اعظم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے معجزات نبوت میں سے قرآن مجید بھی ایک بہت ہی جلیل القدر معجزہ اور آپ کی صداقت کا ایک فیصلہ کن نشان ہے۔بلکہ اگر اس کو ''اعظم المعجزات'' کہہ دیاجائے تو یہ ایک ایسی حقیقت کا انکشاف ہوگا جس کی پردہ پوشی ناممکن ہے کیونکہ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے دوسرے معجزات تو اپنے وقت پر ظہور پذیر ہوئے اور آپ کے زمانے ہی کے لوگوں نے اس کو دیکھا مگر قرآن مجید
1۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب المناقب،باب فی مناقب ابو بکروعمررضی اللہ عنہما،الحدیث: ۳۷۰۰،ج۵،ص ۳۸۲
Flag Counter