| سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم |
صرف کی۔ یہ ایک تاریخی لطیفہ ہے کہ ان کی اور ان کے والد ''ثابت'' اور ان کے دادا ''منذر'' اور نگر دادا ''حرام'' سب کی عمریں ایک سوبیس برس کی ہوئیں۔(1)
(زرقانی جلد ۳ ص ۳۷۲ تا ۳۷۳)خصوصی مؤذنین
حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے خصوصی مؤذنوں کی تعداد چارہے: (۱) حضرت بلال بن رباح رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔ (۲) حضرت عبداﷲ بن ام مکتوم(نابینا) رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔ یہ دونوں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے مؤذن ہیں۔ (۳) حضرت سعد بن عائذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو ''سعد قرظ'' کے لقب سے مشہور ہیں۔ یہ مسجد قبا کے مؤذن ہیں۔ (۴) حضرت ابو محذورہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں اذان پڑھا کرتے تھے۔(2) (زرقانی جلد ۳ ص۶۹ ۲تا ص۲۷۱)
1۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،باب فی مؤذنیہ وخطبائہ...الخ،ج۵،ص۷۶،۷۷ 2۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،باب فی مؤذنیہ وخطبائہ...الخ،ج۵،ص۷۰۔۷۳