Brailvi Books

سینگوں والی دلہن
32 - 33
آپ کے دل میں خیال آئے گا، میں ذراماں باپ سے پوچھ لوں، دوستوں کا بھی مشورہ لے لوں، ذرا نماز کا پابندبن جاؤں،ابھی جلدی کیا ہے، ذرامُرید بننے کے قابل تو ہوجاؤں ، پھر مُرید بھی بن جاؤں گا۔میرے پیارے اسلامی بھائی!کہیں قابل بننے کے انتظار میں موت نہ آسنبھالے، لہٰذا مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہے۔
شَجَرہِ عطاریہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک بہت ہی پیارا''شجرہ شریف ''بھی مرتب فرمایا ہے۔جس میں گناہوں سے بچنے کیلئے، کام اٹک جائے تو اس وقت،اور روزی میں برَکت کیلئے کیا کیا پڑھنا چاہے، جا دوٹونے سے حفاظت کیلئے کیا کرنا چاہے، اسی طرح کے اور بھی بہت سے''اَوراد''لکھے ہیں۔
    اس شجرے کو صرف و ہی پڑھ سکتے ہیں،جو امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادری رضوی عطاری سلسلے میں مُرید یا طالب ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ کسی اور کو پڑھنے کی اجازت نہیں۔ لہٰذ ا اپنے گھر کے ایک ایک فرد بلکہ اگر ایک دن کا بچہ بھی ہو تو اسے بھی سرکار غوثِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلے میں مُریدکروا کر قادری رضوی عطاری بنوادیں۔
     بلکہ امّت کی خیر خواہی کے پیش نظر، جہاں آپ خود امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرید ہونا پسند فرمائیں وہاں انفرادی کوشش کے ذریعے اپنے عزیز واَقرباء اور اہل خانہ،دوست احباب و دیگر مسلمانوں کو بھی ترغیب دلا کر مُرید کروادیں۔
مُرید بننے کا طریقہ
    بہت سے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں، اس بات کا اظہار کرتے رہتے ہیں! کہ ہم امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرید یاطالب ہونا چاہتے ہیں۔مگر طریقہ کار معلوم نہیں،لہذااگرآپ مُرید بننا چاہتے ہیں، تو اپنا اور جن کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام، ایک صفحے پرترتیب وار بمع ولدیت و عمر لکھ کر عالمی مرکز فیضان مد ینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی کراچی مکتب نمبر 6 کے پتے پر روانہ فرمادیں،تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں بھی سلسلہ قادِریہ رَضویہ عطّاریہ میں داخل کرلیاجائے گا۔ اس کے لئے نام لکھنے کاطریقہ بھی سمجھ لیں۔

    مثلاً لڑکی ہو تو میمونہ بنتِ علی رضاعمر تقریباًتین ماہ اور لڑکا ہو تو محمد امین بن محمد موسیٰ عمر تقریباً سات سال، اپنا مکمل پتا لکھنا ہر گز نہ بھولیں(پتا انگریزی کے کیپٹل حروف میں لکھیں) 

Attar@dawateislami.net Email:
Flag Counter