Brailvi Books

سرکار کا پیغام عطّار کے نام
33 - 49
میں امير اَہلسنّت دامَتْ بَرَ کاتُہُمُ العاليہ کے سنتوں بھرے رَسائل بھی تقسيم کر تا ہوں۔ 

                                                                                                              اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
    (9 ) آقاصلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کا کرم
    باب الاسلام (سندھ)کے ايک اسلامی بھائی کے حلفيہ بيان کا خلاصہ ہے کہ ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب۱۴۲۵؁ھ2004ء میں ايک رات سويا تو میری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی، کيا ديکھتا ہوں کہ نور کے پيکر ،دو عالم کے تاجور،صلی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہٖ وسلم جلوہ فرما ہيں آپ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کے چہرئہ مبارَکہ سے خوشی کے آثار نماياں ہیں آپ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم کے لب ہائے مبارَکہ کو جنبش ہوئی ،رحمت کے پھول جھڑنے لگے اورالفاظ کچھ یوں ترتیب پائے '' ميرے لاڈلے الياس قادِری کو سلام کہنا۔''

Flag Counter