Brailvi Books

سَمُندری گنبد
30 - 32
طریقے پر چلئے۔حضرتِ سیِّدُناحَسّان بِن اَبی سِنان علیہ رَحمَۃُ الحنّان نَماز عید کے لیے گئے، جب واپَس گھر تشریف لائے تو اہلیہ(یعنی بیوی) کہنے لگیں :آج کتنی عورَتیں دیکھیں ؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہخاموش رہے ،جب اُس نے زیادہ اِصرار کیا تو فرمایا:’’ گھر سے نکلنے سے لے کر،تمہارے پاس واپَس آنے تک میں اپنے ( پاؤں کے ) انگوٹھوں کی طرف دیکھتا رہا ۔‘‘(کتابُ الْوَرَع  مع موسُوعَہ امام ابن ابی الدُّنیا ج ۱ص۲۰۵) سُبْحٰنَ اللہِ! اللہ والے راہ چلتے ہوئے بِلا ضَرورت بِالْخُصُوص بھیڑکے موقَع پر اِدھر اُدھر دیکھتے ہی نہیں کہ مَبادا(یعنی ایسا نہ ہو) شَرعاًجس کی اجازت نہیں اُس پر نظر پڑجائے !یہ اُن بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکا تقویٰ تھا،مسئلہ یہ ہے کہ کسی عورت پر بے اختیار نظر پڑبھی جائے اور فوراً لوٹالے توگناہ گار نہیں {8}کسی کے گھر کی بالکونی یاکِھڑکی کی طرف بِلاضَرورت نظر اٹھا کر دیکھنا مناسِب نہیں {9}چلنے یا سیڑھی چڑھنے اُترنے میں یہ احتیاط کیجئے کہ جوتوں کی آواز پیدا نہ ہو ہمارے پیارے پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو جوتوں کی دَھمک ناپسند تھی{10}راستے میں دو عورَتیں کھڑی ہوں یا جارہی ہوں تو ان کے بیچ میں سے نہ گزریں کہ حدیثِ پاک میں اس کی مُمانَعَت آئی ہے {11} راہ چلتے ہوئے ،کھڑے بلکہ بیٹھے ہونے کی صورت میں بھی لوگوں کے سامنے تھوکنا، ناک سنکنا،ناک میں انگلی ڈالنا،کان کُھجاتے رہنا،بدن کا میل اُنگلیوں سے چُھڑانا، پردے کی جگہ کُھجانا وغیرہ تہذیب کے خلاف ہے{12}بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ راہ چلتے