یاخدا ہے التِجا عطاّرؔ کی
سنَّتیں اپنائیں سب سرکار کی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند’’ سنّتیں اور آداب‘‘ بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مصطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ ص۳۴۳دارالفکربیروت)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’راہِ مدینہ کا مسافر‘‘ کے پندرہ حُرُوف کی نسبت سے چلنے کی 15سنَّتیں اورآداب
{1} پارہ 15سورۂ بنی اسرائیلآیت 37میں ارشاد ِ ربُّ العِباد ہے: وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاۚ-اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا(۳۷) ترجَمۂ کنز الایمان:اور زمین میں اِتراتا نہ چل، بے شک ہر گز زمین نہ چِیر ڈالے گا اورہرگز بلندی میں پہاڑوں کو نہ پہنچے گا۔{2} دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی