راہِ سنّت پر چلا کر سب کو جنّت کی طرف
لے چلے بس اِک یِہی ہے مَدَنی چَینل کا ہَدَف
یاخدا ہے التِجا عطاّرؔ کی
سنَّتیں اپنائیں سب سرکار کی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ماں کی بد دعا سے ٹانگ کٹ گئی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس مَدَنی بہارسے ’’مَدَنی چینل‘‘ کی اِفادِیت معلوم ہوئی ۔اِس ’’ مَدَنی بہار‘‘ میں ’’ ماں باپ کے حُقُوق‘‘ کا تذکِرہ ہے، واقِعی ماں باپ کے حُقُوق سے عُہدہ برآ ہونا نہایت دشوارہے، اِس کیلئے عمر بھر کوشاں رہنا ہو گااور ماں باپ کی ناراضی سے ہمیشہ بچنا ہو گا۔ جو لوگ ماں باپ کوستاتے ہیں اُن کا دنیا میں بھی بھیانک انجام ہوتا ہے چُنانچِہ حضرتِ علّامہ کمالُ الدّین دَمیری علیہ رَحمَۃُ اللّٰہِ القوی نَقل کرتے ہیں : ’’زَمَخْشَری‘‘ (جو کہ مُعتزِلی فرقے کا ایک مشہور عالم گزرا ہے اُس)کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی تھی ، لوگوں کے پوچھنے پر اُس نے انکِشاف کیا کہ یہ میری ماں کی بد دُعا کا نتیجہ ہے، قِصّہ یوں ہوا کہ میں نے بچپن میں ایک چِڑیا پکڑی اور اُس کی ٹانگ میں ڈوری باندھ دی ، اِتِّفاق سے وہ میرے ہاتھ سے چھوٹ کر اُڑتے اُڑتے ایک دیوار کی دراڑ میں گُھس گئی، مگرڈوری باہَر ہی لٹک رہی تھی،میں نے ڈوری پکڑ کرزور سے کھینچی تو چِڑیا پھڑکتی ہوئی باہَر