کرنے، گناہوں سے بچنے اور ایمان کی حفاظت کیلئے کڑھنے کی سعادت نصیب ہو گی ۔ سُنّتوں کی تربیّت کی خاطِر ہر ماہ کم از کم تین دن کیلئے مَدَنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرے سفر کا معمول بنایئے ، مَدَنی مرکز کے عنایت فرمودہ نیک بننے کے نسخے ’’ مَدَنی اِنعامات‘‘ کے مطابِق اپنی زندَگی کے شب و روز گزاریئے نیز روزانہ رات کم از کم 12مِنَٹ فکرِ مدینہ کیجئے اور اس میں مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُر فرما لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ دونوں جہانوں میں بیڑا پار ہوگا۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکتوں کو سمجھنے کیلئے ایک مَدَنی بہار مُلاحَظہ فرمایئے ،میر پورنمبر۱۱ (ڈھاکہ، بنگلہ دیش) کے ایک مبلّغِ دعوتِ اسلامی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میری ایک مرتبہ راہ چلتے ہوئے ایک صاحِب سے ملاقات ہو گئی، مجھے دیکھتے ہی وہ کہنے لگے: کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں اس وقت بیوی بچّوں سمیت کہاں جا رہا ہوں ؟پھر خود ہی جواب دیتے ہوئے بولے: دراصل بات یہ ہے کہ میرے والِدَین مجھ سے ناراض اور میں والِدین سے ناراض تھا۔دعوتِ اسلامی کیمَدَنی چینل پر ہونے والے سُنّتوں بھرے بیان ’’ماں باپ کے حُقُوق‘‘ دیکھنے کی بَرَکت سے مجھے احساس ہوا کہ میں نے والِدَین کی نافرمانی کر کے بَہُت بڑا گناہ کیا ہے، چُنانچِہ مُعافی مانگنے کیلئے ہاتھوں ہاتھ بیوی، بچّوں سمیت والِدَین کی خدمت میں حاضِری کیلئے جا رہا ہوں ، اللّٰہ تعالٰی دعوتِ اسلامی اور’’ مَدَنی چینل ‘‘کو دن دُگنی اور رات چوگنی ترقّی عطافر مائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم