Brailvi Books

سَمُندری گنبد
24 - 32
 والِدَین کے (انتِقال کے)بعد ا ن کی قسم سچّی کرے اوران کاقَرض اُتارے اورکسی کے ماں باپ کو بُرا کہہ کر انہیں بُرا نہ کہلوائے وہ والِدین کے ساتھ بھلائی کرنے والا لکھا جائے گا اگرچِہ(ان کی زندگی میں )’’نافرمان‘‘ تھا اورجو ان کی قسم پوری نہ کرے اوران کا قرض نہ اُتارے اورکسی کے والِدَین کو بُرا کہہ کر انہیں بُرا کہلوائے وہ نافرمان لکھا جائے گا اگرچِہ ان کی زندَگی میں ’’ بھلائی کرنے والا‘‘ تھا۔  (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطّبَرانی   ج۴ ص۲۳۲ حدیث ۵۸۱۹دارالکتب العلمیۃ بیروت) 
جُمُعہ کوماں باپ کی قَبْرپرحاضِری کا ثواب
	 خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ رَحمت نشان ہے: جو اپنے ماں باپ دونوں یا ایک کی قَبْر پر ہر جمعہ کے دن زیارت کیلئے حاضِر ہو اللہ  عَزَّوَجَلَّ اُس کے گناہ بخش دے گا اورماں باپ کے ساتھ بھلائی کرنے والا لکھ دیاجائے گا۔(نوادر الاصول للحکیم الترمذی  ص۹۷ حدیث۱۳۰ دمشق) 
مَدَنی چینل سُنّتوں کی لائے گا گھر گھر بہار
      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!والِدَین کی نافرمانی سے خود کو بچانے اوران کی اطاعت کا جذبہ پانے کیلئے نیزا پنے دل میں عشقِ رسول کی شَمع جلانے اور سینہ مَحَبّتِرسول کا مدینہ بنانے کے لئے دعوتِ اِسلامی کے مدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ    وَجَلَّ اِس مَدَنی ماحول کی برَکت سے راہِ سنّت پر چلنے،نیکیاں