بارش کے قطروں جتنے انگارے
منقول ہے: جس نے اپنے والِدَین کو گالی دی اس کی قَبْر میں آگ کے اتنے انگارے اُترتے ہیں جتنے (بارِش کے) قطرے آسمان سے زمین پر آتے ہیں ۔ (اَیضاً ص۱۴۰)
قَبْر پسلیاں توڑ دیتی ہے
منقول ہے:جب ماں باپ کے نافرمان کو د فْن کیا جاتا ہے تو قَبْراُسے دباتی ہے یہاں تک کہ اُس کی پسلیاں (ٹوٹ پھوٹ کر) ایک دوسرے میں پَیوَست ہو جاتی ہیں ۔(اَیضاً )
جنَّت میں نہیں جائیں گے
حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہبن عمررضی اللّٰہ تعالٰی عنہماسے روایت ہے، رسولِ ذِیشان،نُورِرَحمٰنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے: تین شخص جنَّت میں نہیں جائیں گے (۱)ماں باپ کو ستانے والااور(۲)دیُّوث اور(۳)مَردانی وَضْع بنانے والی عورت ۔ (اَلْمُستَدرَک ج۱ ص۲۵۲ حدیث ۲۵۲ )
اگر ماں باپ آپس میں لڑیں تو اولاد کیا کرے؟
میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولاناشاہ امام اَحمد رضا خانعلیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں : اگر ماں باپ میں باہَم تَنازُع (یعنی لڑائی)ہوتو نہ ماں کا ساتھ دے نہ باپ کا ، ہرگز ایسا نہ ہوکہ ماں کی مَحبَّت میں باپ پر سختی کرے ۔ باپ کی دل آزاری یا اُس کو سامنے جواب دینا یا بے ادبانہ آنکھ ملاکر بات کرنا یہ سب باتیں حرام ہیں