اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
سَمُندری گنبد(1)
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ بیان(32صفحات)مکمَّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ خوفِ خدا سے لرز اُٹھیں گے۔
زور سے دُرُود شریف پڑھنے والا بخشا گیا
کسی بُزُرگ نے ایک شخص کوانتِقال کے بعد خواب میں دیکھ کرپوچھا:مَا فَعَلَ اللّٰہُ بِک؟ یعنی اللہ عَزَّوَجلَّنے آپ کے ساتھ کیا مُعامَلہ فرمایا؟ کہا: اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے بخش دیا۔پو چھا: کس سبب سے؟ بولا: میں ایک مُحدِّث صاحِب کے یہاں حدیثِ پا ک لکھا کرتا تھا ،اُنہوں نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَروَر، دو جہاں کے تاجوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پا ک پڑھا تو میں نے بُلند آواز سے دُرُودِ پا ک پڑھا نیز حاضِرِین نے سنا تو اُنھوں نے بھی دُرُودِ پا ک پڑھا تواللّٰہ تعالٰی نے اِس کی بَرَ کت سے ہم سب کو بخش دیا ہے ۔(اَلقَولُ الْبَدِیع ص ۲۵۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
________________________________
1 - یہ بیان امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامیکے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتِماع (۱۸ رَجبُ المرجب ۱۴۳۱ ھ/ 1-7-10) میں فرمایا تھا۔ترمیم و اضافے کے ساتھ تحریراً حاضرِ خدمت ہے۔ ۔مجلسِ مکتبۃُ المدینہ