Brailvi Books

سَمُندری گنبد
2 - 32
	 اللہ  عَزَّوَجَلَّ نے حضرتِ سیّدُنا سلیمان عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو وحی فرمائی کہ سَمُندر کے کَنارے جائیے اورہماری قدرت کانظارہ کیجئے ۔ آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اپنے مُصاحِبِین کے ہمراہ تشریف لے گئے مگر کوئی ایسی چیز نظر نہ آئی،چُنانچِہ ایک جِنّ کو حکم دیا کہ سَمُندر میں غَوطہ لگا کر اندر کی خبرلاؤ۔ اُس نے غوطہ لگانے کے بعد واپَس آکر عرض کی: میں تہ تک نہیں پہنچ سکا اورنہ ہی کوئی شے نظر آئی ۔ آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے اُس سے طاقتور جِنّ کو حکم دیا، اُس نے پہلے جِنّ کے مقابلے میں دُگنی گہرائی تک غوطہ لگایا مگر وہ بھی کوئی خبر نہ لاسکا۔آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے اپنے وزیر حضرتِ آصِف بن بَرخِیا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو حکم دیا، اُس نے تھوڑی ہی دیر میں ایک عالی شان کافُوری چار دروازوں والا سفید سَمُندری گنبد(گُم۔بَد)لاکر سیِّدُ نا سلیمان عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی خدمتِ سراپاعَظَمت میں حاضِرکردیا!اس کاایک دروازہ موتیکا ، دوسرا یاقوت کا ، تیسرا ہیرے کا اورچوتھا زَمَرُّد کاتھا،چاروں دروازے کُھلے ہونے کے باوُجُودسَمُندر کے پانی کا کوئی قَطرہ اندر نہیں تھا۔ اس سَمُندری گنبد کے اندر ایک حسین نوجوان صاف ستھرے لباس میں ملبوس مشغولِ نَما ز تھا ، جب وہ نَماز سے فارغ ہوا۔ آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے سلام کر کے اس سے اُس سَمُندری گنبد کا راز دریافت کیا۔ اُس نے عرض کی :یا نبیَّ اللّٰہ! میرا باپ معذور اوروالِدہ نابینا تھی، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میں نے ستَّر۷۰ سال اُن کی خدمت کی ، میری ماں نے انتِقال سے پہلے دُعا کی: یااللہ عَزَّ وَجَلَّ !میرے بیٹے کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما۔