Brailvi Books

روحانی علاج مع طبی علاج
8 - 17
 (یعنی جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب) پڑھ لیا کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قبر و قیامت کے عذاب سے محفوظ ہو۔
{۲۵}’’ یَامُحۡیِیۡ ‘‘ 7 بارپڑھ کراپنے اوپردم کر لیجئے، گیس ہویاپیٹ یا کسی بھی جگہ دردہویاکسی عضوکے ضائع ہو جانے کا خوف ہو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ فائدہ ہوگا۔(مدتِ علاج : تاحصول شفا، روزانہ کم از کم ایک بار )
{۲۶}’’ یَامُحۡیِیۡ، یَامُمِیۡتُ ‘‘ سات بار روزانہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جادو اثر نہیں کرے گا۔
{۲۷}’’ یَاوَاجِدُ ‘‘ جو کوئی کھانا کھاتے وقت ہر نوالے پر پڑھا کریگا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وہ کھانااُس کے پیٹ میں نور ہو گا اور بیماری دورہوگی۔
{۲۸}’’ یَامَاجِدُ ‘‘ 10 بارپڑھ کر شربت وغیرہ پر دم کر کے جو پی لیاکرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ (سخت)بیمار نہ ہوگا۔