Brailvi Books

روحانی علاج مع طبی علاج
16 - 17
{۱۱۔۱۲}ہچکی کے دوچُٹکُلے
    ٭کاغذ کی تھیلی یا پلاسٹک کا شاپر منہ اور ناک پرچڑھاکر ہاتھوں سے ا س طرح دبا کر رکھئے کہ ناک اور منہ کی سانس کی ہوا باہر نہ نکلنے پائے، اُ سی شاپر کے اندر سانس لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ایک دومنٹ کے اندر اندر  ہچکی بند ہوجائے گی ٭ایک چھوٹی الائچی اچھی طرح چبا کرنگل لیجئے اور فوراً ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس پی لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہچکی بند ہوجائے گی۔
{۱۳تا ۱۵}منہ کی بدبو کے تین طِبّی علاج
  ٭کچی پیاز اور کچّا لہسن کھانے سے منہ میں بدبو ہوجاتی ہے، ادرک کا ٹکڑا خوب چبا کر کھا لیجئے، اِسی طرح اجوائن یا، گڑ یا