Brailvi Books

روحانی علاج مع طبی علاج
13 - 17
{۳}دانتوں کے درد اورسُوجن کا طِبّی علاج
    مسوڑھوں میں سوجن ہو، خون یا پیپ نکلتا ہو تو تھوڑا سا گرم پانی لے کر اُس میں تھوڑی سی پھٹکری ڈا ل دیجئے، پھٹکری حل ہوجانے کے بعد وہ پانی دانتوں اور مسوڑھوں پر ملئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کافی فائدہ ہوگا۔
{۴۔۵} شوگر کا طِبّی عِلاج
    ٭بڑی الائچی کے اندر سے دانے نکال کر  روزانہ صبح و شام پانچ پانچ دانے چبالیا کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جلدشفا حاصل ہو گی ٭ آمْلہ، جامن کے بیج اور کریلوں کے بیج یہ تینوں چیزیں ہم وزن لے کر ان کا سفوف (پوڈر) بنالیجئے، ذِیابِیْطُس (DIABETES) کی عمدہ دوا تیّار ہے، اِس سفوف کی ایک چھوٹی