روحانی علاج مع طبی علاج |
15طبّی علاج {۱۔۲}بال لمبے کرنے کے دو نسخے ٭ 250 گرام آملہ، 125گرام سکاکائی اور 125 گرام میتھی دانہ پیس کر محفوظ کر لیجئے۔ دو چمچ حسبِ ضرورت پانی میں رات کو بھگو دیجئے، صبح چھان کر سر دھولیجئے، ہفتہ میں ایک بار یہ عمل کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بال گرنا بند ہو ں گے اور بال لمبے ہونے بھی شروع ہوجائیں گے ٭ آملے کا سفوف (پوڈر) بنوالیجئے، حسب ضرورت پوڈر میں پانی ملاکر گاڑھا سا لیپ بنالیجئے، پھر اسے تمام بالوں کی جڑوں میں لگاکر کچھ دیر بعد سر دھولیجئے۔