Brailvi Books

روحانی علاج مع طبی علاج
11 - 17
{۳۷}’’ یَارَءُوۡفُ ‘‘ جو کسی مظلوم کا کسی ظالم سے پیچھا چھڑانا چاہے، 10 بار پڑھے پھر اُس ظالم سے بات کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وہ ظالم اُس کی سفارش قبول کرلے گا۔
{۳۸}’’ یَاغَنِیُّ ‘‘ ریڑھ کی ہڈی، گھٹنوں ، جوڑوں یا جسم میں کہیں بھی درد ہو، چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے پڑھتے رہئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ درد جاتا رہے گا۔
{۳۹}’’ یَامُغۡنِیُ ‘‘ ایک بارپڑھ کرہاتھوں پردم کر کے درد کی جگہ پر ملنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سکون ملے گا۔
{۴۰}’’ یَانَافِعُ ‘‘ 20 بار، جو کوئی کام شروع کرنے سے قبل پڑھ لے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وہ کام اُس کی مرضی کے مطابق پورا ہو گا۔