Brailvi Books

راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل
3 - 41
ہے کہ اس سے مساکین (۱)و فقراء بھی کھائیں گے ،علماء و صلحاء (۲) بھی، عزیز و رشتہ دار بھی، قریب و اہل جوار(۳) بھی ، تو اس میں بعددِ ابواب ِجنت (۴) آٹھ خوبیاں ہیں :

i ۔فضیلتِ صدقہ      ii۔ خدمتِ صلحاء         iii۔ صلہ رحم (۵)

iv۔مواساۃ ِ جار (۶) v ۔ سلوکِ نیک سے مسلمانوں، خصوصاً غرباء کا دل خوش کرنا vi۔ ان کی مرغوب چیزیں، ان کے لئے مہیا کرنا ۔

vii۔ مسلمان بھائیوں کو کھانا دینا     viii۔ مسلمانوں کا کھانے پر مجتمع(۷) ہونا

    اور ان سب امور کو ، جب بہ نیتِ صالحہ(۸)ہوں،باذن اللہ تعالیٰ رضائے خدا، عفوِ خطا و دفعِ بلا میں دخل تام ہے (۹)۔ ظاہر ہے کہ قحط ، وبا، ہر مصیبت و بلا
۱۔ مسکین کی جمع ہے، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلا ل محميد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ ''رسائل عطاریہ حصہ اول '' میں مسکین کی شرعی تعریف بیان فرماتے ہیں کہ وہ  مسکین وہ شخص ہے جس کے پاس کچھ نہ ہو یہاں تک کہ کھانے اوربدن چھپانے کے لئے اس کا محتاج ہے کہ لوگوں سے سوال کرے اور اسے سوال حلال ہے۔تفصیل بہار شریعت حصہ پنجم سے ملاحظہ فرمائیں۔ (رسائل عطاریہ حصہ اول ، ص ۱۲۸، مکتبۃ المدینہ ، باب المدینہ کراچی )

۲۔علماء ، عالم کی جمع ہے یعنی علم والا،عالم وہ ہے جو کسی دوسرے کی مدد کے بغیر درپیش مسائل کا حل تلاش کر سکے اور صلحاء ، صالح کی جمع ہے، اس سے مرادنیک لوگ ہیں ۔        

۳۔پڑوس میں رہنے والے         ۴۔ جنت کے دروازوں کی تعداد کے برابر ،

۵۔رشتہ دار وں سے ملنا جلنا ، تعلقات بحال رکھنا صلہ ئ رحم ي کہلاتا ہے احادیث میں صلہ رحم ي کی بہت زیادہ تاکید آئی ہے۔            ۶۔پڑوسیوں کی غمخواری

۷۔اکٹھا                 ۸۔ اچھی اورنیک نیّتی کے ساتھ

۹۔تواللہ تعالیٰ کے حکم سے رضائے الہٰی ، گناہوں کی بخشش ومغفرت اور مصیبتوں کے ٹلنے میں مکمل دخل ہے ۔
Flag Counter