Brailvi Books

رَہنمائے جدول
55 - 248
جنّت کے درمیان میں مکان بنایا جائے گا ۔''
( سنن الترمذی ،ج ۳ ، ص ۴۰۱ ، الحدیث ۲۰۰۰)
 (۶۴،۶۵)اگر کسی نے ظلماًمارابھی تو جوابی کاروائی کرنے کے بجائے شکر ادا کروں گا کہ راہِ خداعَزَّوَجَل میں مار کھانے والی سنت بلالی اداہوئی (۶۶،۶۷،۶۸) اگر میری وجہ سے کسی مسلمان کی دل آزاری ہو گئی تو اسی وقت احسن طریقے پر معافی مانگوں گا (۶۹،۷۰،۷۱)چونکہ ہر وقت ساتھ رہنے میں حق تلفیوں کا زیادہ امکان رہتا ہے لہٰذا واپسی پر انتہائی لجاجت کے ساتھ فرداًفرداًمعافی تلافی کروں گا (۷۲)سفر سے واپسی پر گھر والوں کے لئے تحفہ لے جانے کی سنت ادا کروں گا ۔سرکارِمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ،''جب سفر سے کوئی واپس آئے تو گھر والوں کے لئے کچھ نہ کچھ ہدیّہ لائے،اگرچہ اپنی جھولی میں پتھر ہی ڈال لائے۔''
(کنزالعمال، کتاب السفر اداب متفرقہ ،حدیث۱۷۵۰۲،ج۶،ص۳۰۱)
اللہ عزوجل ہمیں جدول کے مطابق مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
اللہ عزوجل کرم ایسا کرے تجھ پے جہاں میں 

اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
Flag Counter