Brailvi Books

رَہنمائے جدول
244 - 248
آہ ! مدنی قافلہ ا ب جارہا ہے لوٹ کر
یہ نظم دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے لئے گھروں سے سفرپرروانہ ہونے والے مدنی قافلے کی واپسی پر سنّتوں کی تڑپ رکھنے والے اسلامی بھائی کے ولولہ انگیز جذبات کی عکاسی ہے۔
آہ! مدنی قافلہ اب جارہا ہے لوٹ کر			کوئی دل تھامے کھڑا ہے کوئی ہے باچشمِ تر

سنتوں کی تربیت کے قافلوں کے قدر دان		جب پلٹتے ہیں گھروں کو روتے ہیں وہ پھوٹ کر

کس قدر خوش تھے نکل کر چل دئيے تھے گھر سے جب	اب اداسی چھارہی ہے ہائے سب کے قلب پر

فکر تھی گھر بار کی نہ فکر کاروبار کی			لطف خوب آتا تھاہم کو مسجدوں میں بیٹھ کر

جاتے ہی دنیا کے جھگڑے پھر گلے پڑجائیں گے		کیاکریں لاچار ہیں قابو نہیں حالات پر

یاخدا!نکلوں میں مدنی قافلوں کے ساتھ کاش		سنتوں کی تربیت کے واسطے پھر جلد تر

ہائے! سارا وقت میرا غفلتوں میں کٹ گیا		آہ ! کب ہوگا میسر سنتوں کا پھر سفر

مسجدوں کا بھی ادب ہائے! نہ مجھ سے ہوسکا		درگزر کردے الٰہی عزوجل بہرشاہِ بحروبر  

ہم غریبوں کو مدینے میں بلالو یا نبی			ہونصیب آقا  ہمیں بھی اب مدینے کا سفر

اپنی ساری نیکیاں عطار نے کی اُس کے نام		بارہ مدنی قافلوں کے ساتھ جو کرلے سفر
مسئلہ : جس شخص نے نماز نہ پڑھی ہو اسے مسجد سے اذان 	کے بعد نکلنا مکروہِ تحریمی ہے۔(بہار شریعت حصہ ۴، ص ۴۶) حضورِ اکرم صلی اﷲ تعالیٰ عليہ وسلم نے فرمایا: ''اذان کے بعد جو مسجد سے چلا گیا اور کسی حاجت کے ليے نہیں گیا اور نہ واپس ہونے کا ارادہ ہے وہ منافق ہے۔''(سنن ابن ماجہ، ابواب الاذان... الحدیث: ۷۳۴، ص۲۵۲۰)

مسئلہ : جو شخص کسی دوسری مسجد کی جماعت کا منتظم ہو، مثلاً امام یا مؤذن ہو کہ اُس کے ہونے سے لوگ ہوتے ہیں ورنہ متفرق ہو جاتے ہیں ایسے شخص کو اجازت ہے کہ یہاں سے اپنی مسجد کو چلا جائے اگرچہ یہاں اقامت بھی شروع ہوگئی ہو مگر جس مسجد کا منتظم ہے اگر وہاں جماعت ہو چکی تو اب یہاں سے جانے کی اجازت نہيں۔
 (بہار شریعت حصہ ۴، ص ۴۶)
Flag Counter