Brailvi Books

رَہنمائے جدول
2 - 248
'' راہنمائے جدول'' کے 12 حروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی 12 نیّتیں
    فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:
نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِنْ عَمَلِہِ
یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہترہے۔''
(المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مدنی پھول:     (۱) بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 

        (۲) جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔ 

1۔۔۔۔۔۔ رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔

2۔۔۔۔۔۔ حتَّی الوسع اِس کا با وُضُو اور

3۔۔۔۔۔۔ قبلہ رو مطالَعہ کروں گا۔

4۔۔۔۔۔۔ قرآنی آیات اور

5۔۔۔۔۔۔ احادیث ِ مبارکہ کی زیارت کروں گا۔

6۔۔۔۔۔۔جہاں جہاں ''اللہ ''کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور 

7۔۔۔۔۔۔جہاں جہاں ''سرکار''کا اسمِ مبارک آئے گا وہاں صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم پڑھوں گا ۔

8۔۔۔۔۔۔ (اپنے ذاتی نسخے پر) عند الضرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا۔

9۔۔۔۔۔۔ دوسروں کو یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔ 

10۔۔۔۔۔۔ اس کتاب میں دئیے گئے جدول کے مطابق مدنی قافلوں میں سفر کروں گا۔ 

11۔۔۔۔۔۔ اس حدیثِ پاک
''تَھَادَوْا تَحَابُّوْا
یعنی ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔
'' (مؤطا امام مالک ، ج۲،ص۴۰۷، حدیث: ۱۷۳۱)
پرعمل کی نیت سے (کم از کم ۱۲عددیا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسرں کو تحفۃً دوں گا۔ 

12۔۔۔۔۔۔ کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشِرین کوتحریری طور پر مطلع کروں گا۔ (مؤلف وناشرین وغیرہ کو صرف زَبانی اغلاط بتا دینا خاص مفید نہیں ہوتا ۔)
Flag Counter