ترجمہ کنز الایمان : پاکی ہے اسے جس نے اس سواری کو ہمارے بس میں کردیا اور یہ ہمارے بوُتے (قابو)کی نہ تھی اور بے شک ہمیں اپنے رب عزوجل کی طرف پلٹنا ہے۔(پ۲۵،الزخرف۱۳،۱۴)
(فتاوی رضویہ تخریج شدہ، ج۱۰ ،ص۷۲۸ )
(۹)جب کشتی میں سوار ہوں تو یہ دعا پڑھیں ،ان شاء اللہ عزوجل ڈوبنے سے محفوظ رہیں گے۔
بِسْمِ اللہِ مَجْرٖؔؔىھَا وَمُرْسٰىہَا ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۴۱﴾
ترجمہ :اللہ کے نام پر اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا بے شک میرا رب ضرور بخشنے والا مہربان ہے۔
(المرجع السابق،ص۷۲۹)
(۱۰) دورانِ سفر ذکر اللہ عزوجل کرتے رہیں ۔ٹرین یا بس وغیرہ میں
بِسْمِ اللہِ، اَللہُ اَکْبَرُ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ