| رَہنمائے جدول |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درود و سلام''میں فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نقل فرماتے ہیں :''جس نے مجھ پر دن بھر میں ایک ہزار مرتبہ د ُرود ِ پاک پڑھا وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے ۔' '(الترغیب والترہیب ،ج۲، ص ۳۲۸)
صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں لوگوں کے پاس جاکر نیکی کی دعوت پیش کرنے کی عظیم سنت ادا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔حضرت کعب الاحبار رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں'' جنت الفردوس خاص اس شخص کے لئے سجائی جاتی ہے جو نیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے۔''(تنبیہ المغترین، ص۲۹۰ )
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں ذمہ داریاں:
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے دوران ایک اسلامی بھائی نگراں، ایک اسلامی بھائی راہنما ، ایک اسلامی بھائی داعی ، اور ایک یا دو اسلامی بھائی خیر خواہ ہونگے۔نگراں کا کام یہ ہے کہ مسجد کے دروازے کے باہر کھڑے ہوکر دعا کروائے اور راہنما قافلے والوں کو مسجد کے قریب قریب گھروں ،دکانوں وغیرہ پر علاقے کے اسلامی بھائیوں کے پاس لے جائے،اور سلام و مصافحہ کے بعدنرمی سے عرض کرے کہ ہم .................مسجد سے حاضر ہوئے ہیں ۔ ہم کچھ عرض کرنا چاہتے