| راہِ علم |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ الحمد للہ الذی فضّل بنی آدم بالعلم والعمل علی جمیع العالم،والصلاۃ والسلام علی محمّد سیّدالعرب والعجم وعلی آلہ واصحابہ ینایع العلوم والحکم۔
تمام تعریفیں اللہ عزوجل کیلئے جس نے علم وعمل کے سبب بنی آدم علیہ السلام کو تمام عالم پر فضیلت دی ۔ درود وسلام ہوں عر ب وعجم کے سردار محمد صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کی آل اور اصحابہ رضی اللہ عنہم پر جو کہ علم وحکمت کے سر چشمے ہیں۔
میں نے اپنے زمانے کے بہت سے طالبعلموں کو دیکھا جو علم حاصل کرنے کیلئے کو شش تو کرتے ہیں لیکن مقصودتک نہیں پہنچ پاتے اور یوں وہ علم کے فوائد وثمرات سے محروم رہ جاتے ہیں ۔اس کاسبب یہ ہوتا ہے کہ وہ تحصیل علم کے طریقوں میں غلطی کرجاتے ہیں اور ان کی شرائط کو چھوڑ بیٹھتے ہیں اور وہ شخص جو راستہ اپنانے ہی میں غلطی کر بیٹھے وہ بھٹک جاتا ہے اور مقصود خواہ تھوڑا ہو یازیادہ اس تک نہیں پہنچ سکتا ۔
پس اللہ عزوجل سے استخارہ کرنے کے بعد میں نے ارادہ کیا اور مناسب سمجھا کہ میں طلبہ کیلئے تحصیل علم کے ان طریقوں کو بیان کروں جو مختلف کتابوں میں میری نظر سے گزرے ہیں یا جن کو میں نے اپنے قابل اساتذہ سے سنا ہے اس امید پر کہ علم کی طرف رغبت کرنیوالے مخلص طلبہ میرے لئے قیامت کے دن کامیابی ونجات کی دعا کریں گے ، چنانچہ میں نے اس کتاب کانام بھی
'' تَعْلِیْمُ الْمُتَعَلِّمِ طَرِیْقَ التَّعَلُّم''
رکھا ہے ۔ یعنی ''طلبہ کو طریقہ تعلیم سکھانا''۔اس سلسلے میں میں نے اس کتاب