عَزَّوَجَلَّکا خوف دلایا مگر میں نہ مانا ۔ پھر ہم دونوں مرگئے ۔ اب باری باری آگ بن کر ایک دوسرے کو جلاتے ہیں اور ہمارا یہ عذاب قِیامت تک ہے ۔ اَلْعِیَاذُ بِاللّٰہِ تَعَالٰی ۔ (یعنی اللہ تعالٰیکی پناہ) (نُزْھَۃُ المجالس ج۲ ص ۵۲)
اَمرَد بھی جہنّم کا حقدار!
اَ مرَدوں سے دوستیاں کرنے والے شیطان کے وار سے خبردار! بیشک ابتِداءً نیّت صاف ہی سہی، مگر شیطان کو بہکاتے دیر نہیں لگتی، اَ مرَد سے دوستی کرنے والے کا کچھ نہیں تو بدنگاہی اور شَہوَت کے ساتھ بدن ٹکرانے کے گناہ سے بچنا تو نِہایت ہی دشوار ہوتا ہے ۔ یہ بھی یاد رہے ! اگراَ مرَدرِضا مندی سے یا پیسوں یا نوکَری وغیرہ کے لالچ میں بدفعلی کروائے گا تو وہ بھی گنہگار اورجہنّم کا حقدار ہے ۔
قومِ لُوط کے قبرِستان میں
حضرتِ سیِّدُنا وَکیع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے : ’’جو شخص قومِ لوط کا سا عمل (یعنی بد فعلی)کرتا ہوگا اور بِغیر توبہ مرے گا ، تو تدفین کے بعد اُسے قومِ لوط کے قبرِستان میں منتقل کردیا جائے گا اور اُس کا حَشر قومِ لُوط کے ساتھ ہوگا ۔ ‘‘ (یعنی قوم لوط کے ساتھ قِیامت میں اُٹھے گا) (اِبنِ عَساکِر ج۴۵ص۴۰۶)
اِغلام باز کی دُنیا میں سزا
حنفی مذہب میں اِغلام باز (یعنی بد فِعلی کرنے والے )کی سزا یہ ہے کہ اُس کے