Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
7 - 45
تین طرح کے اَمْرَد پرست
	 حضرتِ سیِّدُناابو سعید خُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ آخِری زمانے میں   کچھ لوگ ’’لُوطِیَّہ‘‘کہلائیں   گے اور یہ تین طرح کے ہوں   گے {۱} وہ کہ جو(شَہوَت کے ساتھ) صِرف اَمرَدوں  کی صورَتیں   دیکھیں   گے اور(باوُجُودِشَہوَت) ان سے بات چیت کریں   گے {۲}جو (شَہوَت کے ساتھ) ان سے ہاتھ ملائیں   گے اور گلے بھی ملیں   گے {۳}  جو اُن کے ساتھ بد فعلی کریں   گے ۔  ان سبھوں   پراللہعَزَّوَجَلَّکی لعنت ہے مگر وہ جو توبہ کرلینگے  ۔ (تواللہعَزَّوَجَلَّ ان کی توبہ قبول فرمالے گا اور وہ لعنت سے بچے رہیں   گے ) (اَلْفِردَوس بمأثور الْخطّاب  ج۲ ص۳۱۵ حدیث ۳۴۲۵)
سُلَگتی لاشیں   
   حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ رُوحُ اللّٰہعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے ایک بار جنگل میں   دیکھا کہ ایک ’’مَر د‘‘ پر آگ جل رہی ہے ۔  آپعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے پانی لے کر آگ بجھانی چاہی تو آگ نے اَ مرَد کی صورت اختیار کرلی ۔ حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ رُوحُاللّٰہعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامنے اللہعَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں   عرض کی : یااللہعَزَّوَجَلَّ!ان دونوں   کو اپنی اصلی حالت پر لوٹادے ، تاکہ میں   ان سے ان کا گناہ پوچھوں  ۔ چُنانچِہمَرد اور   اَ مرَد آگ سے باہَر آگئے ۔ مَرد کہنے لگا :  یا روحَ اللّٰہعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام! میں   نے اِس اَ مرَدسے دوستی کی تھی، افسوس!شَہوَت سے مغلوب ہو کر میں   نے شبِ جُمُعہ اِس سے بدفِعلی کی، دوسرے دن بھی کالا منہ کیا ۔  ایک ناصِح (یعنی نصیحت کرنے والے ) نے خدا