Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
41 - 45
غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالیکا اپنا ، والد صاحب کا اور داداجان کا مبارک نام محمد تھایعنی محمد بن محمد بن محمد ٭اولاد نرینہ کیلئے عمل : سیِّدُنا امامِ عظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے استاذِ گرامی جلیل القدر تابِعی امام عطا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں   : جو چاہے کہ اس کی عورت کے حَمل میں   لڑکا ہو، اسے چاہئے اپنا ہاتھ(حامِلہ) عورت کے پیٹ پر رکھ کر کہے :  اگر لڑکا ہے تو میں  نے اس کا نام محمد رکھا ۔  اِن شاءَ اللّٰہُ الْعَزیز لڑکا ہی ہو گا   (فتاوٰی رضویہ ج۲۴ ص ۶۹۰) ٭آج کلمَعاذَاللّٰہنام بگاڑنے کی وَباعام ہے اور محمد نام کا بگاڑنا تو بَہُت ہی سخت تکلیف دِہ ہے ۔ لہٰذا ہر مرد کا نام محمد یا احمد رکھ لیجئے اورعُرف یعنی پکارنے کیلئے مَثَلاً بِلال رضا ، ہِلال رضا ، جمال رضا، کمال رضااور زید رضاوغیرہ رکھ لیا جائی٭فرشتوں   کے مخصوص نام پر نام رکھنا دُرُست نہیں  ، لہٰذا کسی کا جبریل یا میکائیل وغیرہ نام نہ رکھئے ۔ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ہے :  فرشتوں   کے نام پر نام نہ رکھو(شُعَبُ الْاِیمان ج۶ ص۳۹۴ حدیث ۸۶۳۶)٭ محمدنبی، احمدنبی، نبی احمد نام رکھناحرام ہے (مُلَخَّص ازفتاوٰی رضویہ   ج ۲۴ ص ۶۷۷) ٭جب بھی نام رکھیں   اُس کے معنیٰ پر غور کر لیجئے یا کسی عالم سے پوچھ لیجئے ، بُرے معنیٰ والے نام نہ رکھئے مَثَلاًغَفورُالدین کے معنیٰ ہیں  : دین کامٹانے والا، یہ نام رکھنا سخت بُرا ہے ٭ بُرے نام بُری تاثیر رکھتے ہیں   چُنانچِہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں  : میں   نے بُرے ناموں   کا سخت بُرا اثر پڑتے اپنی آنکھوں  سے دیکھا ہے ، بھلے چنگے سُنّی صورت کو آخرِ عُمر میں   ’’ دین پوش اور ناحق کوش‘‘