Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
36 - 45
 گندے فعل میں  مُبتَلا ہو، وہ دو رَکعَت نَمازِ توبہ ادا کرکے سچّے دل سے تائب ہو اور آیَندہ یہ گناہ نہ کرنے کا پکّا عَہد کرے اور توبہ پر استِقامت کی گڑ گڑا کردعا مانگے {۲} کثرت سے روزے رکھے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ شَہوَت مَغلوب(یعنی کنٹرول) ہوگی{۳} مسلسل 41 روز تک 111 بار  یَامُؤْمِنُ کا وِرد کرے ۔  (اول آخِر تین بار دُرُود شریف پڑھے ){۴} سوتے وقت لیٹے ہوئے یَا مُمِیْتُکا وِرد کرتے کرتے سو جائے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ فائدہ ہوگا ۔ (جب بھی لیٹے لیٹے کچھ پڑھیں   تو پاؤں   سِمٹے ہوئے ہونے چاہئیں  ) {۵}روزانہ صبح (اول آخِر تین بار یا ایک بار دُرُود شریف اور)11 بار سُوْرَۃُ  الْاِخْلَاص پڑھے ، شیطان مَع لشکر بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ گناہ نہ کروا سکے جب تک یہ (پڑھنے والا) خود نہ کرے ۔  (آدھی رات کے بعد سے لیکر سورج کی پہلی کرن چمکنے تک صُبح کہلاتی ہے )
"یا کریم" کے چھ حُرُوف  کی نسبت سے اس گناہ سے بچنے کی 6تدبیریں 
      {۱}اَمرَ د پسندی ، بد نِگاہی اور ہینڈ پریکٹس کے عذابات اور دُنیوی نقصانات پر غو ر کرے اور خود کو خوب ڈرائے {۲}جس کو شَہوت تنگ کرتی ہو، وہ فوراً شادی کرلے {۳} شادی شدہ کا پردیس میں   نوکری یا کاروبار وغیرہ کیلئے چار ماہ سے زیادہ اپنی زوجہ سے دُور رہنا (میاں   بیوی دونوں   کیلئے ) انتہائی خطرناک ہے ، دُوری کے سبب دونوں   اس فعلِ بد میں