Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
35 - 45
 کے پیشاب سے پہلے یا بعد پیشاب میں   مل کر نکل جانا ۔  اسی کو ’’جِریان‘‘ کہتے ہیں  ، جو شدید ترین اَمراض کی جڑ ہے {۱۶}عُضو میں   ٹیڑھا پن{۱۷} ڈِھیلا پن {۱۸}جَڑ کمزور {۱۹}شادی کے قابِل نہ رہنا {۲۰} اگر جِماع میں   کامیاب بھی ہوگیا تو اَولاد کی اُمّید نہیں  {۲۱} کمر میں   درد {۲۲}چِہرہ زَرد{۲۳}آنکھوں   میں   گڑھے {۲۴} شکل وَحشیانہ{۲۵} تپِ دِق (یعنی پُرانا بخار جو عُمُوماً پھیپھڑوں   کے خراب ہونے کی وجہ سے آتا ہے  ۔ T.B.) {۲۶}پاگل پن ۔  
ہینڈ پریکٹس کرنے والا ہر پانچواں   فرد پاگل
	ایک اِطِّلاع کے مطابِق جب ایک ہزار تَپِ دِق ( ۔ T.B)کے مریضوں   کے اَسبابِ مَرَض پر غور کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ 414 مُشت زَنی کے سبب، 186 کثرتِ جماع کے باعِث اوربَقیَّہ دیگر وُجوہات کی بنا پر مبتَلائے تپِ دِق ہوئے تھے ۔  124 پاگلوں   کا امتحان کرنے پر معلوم ہوا کہ ان میں   سے 24 (یعنی تقریباً ہر پانچواں   فرد) اپنے ہاتھ سے منی خارِج کرنے کی بِنا پر پاگل ہوا تھا ۔  
"صبر کر" کے پانچ حُرُوف کی نسبت سے اس گناہ  سے بچنے سے 5 روحانی علاج
                 حُسنِ اعتِقاد اور اچّھی نیّت سے جو یہ اعمال بجا لائے گا اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہینڈ پریکٹس کی مصیبت سے نَجات پائے گا{۱} جو بھی (مرد یا عورت) مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّاس