Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
34 - 45
 سے صحّت بھی تباہ و برباد ہو کر رہ جاتی ہے ۔  
         ایک بار یہ ’’فعل‘‘ کر لینے کے بعد پھر کرنے کو جی چاہتا ہے ، اگرمَعَاذَ اللہ چند بار کرلیا تووَ رَم آجاتا ہے اورعُضو کی نرم و نازُک رگیں   رگڑ کھا کر دب کر سُست ہوجاتیں   اور پٹّھے بے حدحسّاس ہوجاتے ہیں   اور بِالآخر نوبت یہاں   تک پہنچتی ہے کہ ذرا بدنگاہی ہوئی بلکہ ذِہن میں   تصوُّر قائم ہوا اور منی خارِج، بلکہ کپڑے سے رگڑ کھا کر ہی منی ضائِع ۔  ’’منی‘‘ اُس خون سے بنتی ہے ، جو تمام جسم کوغذا پہنچانے کے بعد بچ جاتا ہے ۔  جب یہ کثرت کے ساتھ خارِج ہونے لگے گی تو خون بدن کو غذا کیسے فراہم کرے گا؟ نتیجۃًجسم کا سارا نظام درہم برہم ۔  
ہینڈپریکٹس کی 26 جسمانی آفتیں   
	{۱} دل کمزور {۲} مِعدہ{۳} جگر اور {۴}گُردے خراب{۵}نظر کمزور {۶} کانوں   میں   شائیں   شائیں   کی آوازیں   آنا {۷}چِڑچِڑا پن{۸} صُبح اٹھے تو بدن سست {۹}جوڑ جوڑ میں   درد اور آنکھیں   چپکی ہوئیں  {۱۰} ’’منی‘‘ پتلی پڑجانے کے سبب تھوڑی تھوڑی رَطوبت بہتی رہنا، نالی میں  رَطوبت پڑی رہنا اورسَڑنا پھر اس کے سبب سے بعض اوقات زَخم ہوجانا اور اس میں   پیپ پڑجانا{۱۱}شُروع میں   پیشاب میں   معمولی جلن {۱۲} پھر مَواد نکلنا {۱۳} پھر جلن میں   اِضافہ {۱۴}یہاں   تک کہ پُرانا سوزاک(یعنی پیشاب میں   جلن و پیپ نکلتے رہنے ) سے زندگی ایسی تَلخ ہو جاتی ہے کہ آدَمی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے {۱۵}’’منی‘‘ کا پتلی ہونے کے سبب بِلا کسی خیال