اَمرَدوں کوہر طرح کی ’’ ٹِپ ٹاپ ‘‘ سے بچنے کا ذِہن دیں ۔
اَمْرَد کا نعت شریف پڑھنا
اَ مرَد کودوسروں کے ساتھ مل کر نعت شریف پڑھانے سے بچنا مُناسِب ہے ۔ چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ561 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت‘‘ صَفْحَہ 545پر ہے : عرض : مِیلاد خواں (یعنی نعت شریف پڑھنے والے )کے ساتھ اگراَ مرَ د شامِل ہوں یہ کیسا ہے ؟ارشاد : ’’ نہیں چاہیے ۔ ‘‘ (ملفوظات اعلیٰ حضرت ص ۵۴۵) کاش! اَمرَ دصِرف اکیلے یا اپنے گھر کے افراد ہی میں نعت شریف پڑھ لیا کرے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّکرم بالائے کرم ہوگا ۔ سب کے سامنے جب اَمرَ د نعت شریف پڑھتا ہے تو بعض لوگوں کا بدنگاہی کے گناہ سے بچنا انتہائی مشکِل ہوجاتا ہے اور یوں بھی تَرَنُّم اور راگ سے پڑھنے میں ایک طرح کا جادو ہوتا ہے ۔ عاشِقِ رسول کیلئے تو اکیلے میں نعت شریف پڑھنے کا لُطف ہی کچھ اور ہوتا ہے ! ؎
دل میں ہو یاد تِری گوشۂ تنہائی ہو پھر تو خَلوت میں عجب انجمن آرائی ہو
ہینڈ پریکٹس کا عذاب
مَرد یا عورت کاہینڈ پریکٹس کرناحرام ہے ، ایسا کرنے والے پر حدیثِ مبارَکہ میں لعنت کی گئی ہے ۔ فقیہ اَبُو اللَّیث سَمر قندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیکی بیان کردہ ایک حدیثِ پاک میں سات گنہگار افراد کے عذاب کا تذکِرہ ہے اُ ن میں ایک مُشت زنی کرنے