Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
28 - 45
"محتاط بندہ سکھی رہتا ہے "کے انیس حروف کی نسبت سے امرد کیلئے احتیاط  کے 19 مدنی پھول
(پیش کردہ اِحتیاطوں   کی وجہ سے بِلا مَصلَحتِ شرعی والِدَین یاگھر والوں   کی ناراضی مول نہ لیں  )
	٭ لڑکے کے لئے عافیت اِسی میں   ہے کہ اپنے سے بڑی عمر والے سے دُور رہے ۔  بَہُت نازُک دُور ہے مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّآج کل بعض اوقات’’ باپ بیٹی‘‘ نیز چھوٹے اور بڑے سگے بھائیوں   کے ’’ آپَسی گندے مُعامَلات‘‘ کی لرزہ خیز خبریں   بھی سُنی جاتی ہیں   ٭یقینا ہر بڑا فرد چھوٹے فردکے حق میں   ’’ بُرا‘‘ نہیں   ہوتا، تاہم آپ کسی ’’بڑے ‘‘ سے دوستی گانٹھ کر اُس کو اور خود کو بربادی کے خطرے میں   مت ڈالئی٭بالِغ اَمرَ دبھی آپَس میں   بے تکلُّف ہو کر ایک دوسرے کو دَبوچنے ، اُٹھانے ، پٹخنے ، گلے میں   ہاتھ ڈال کر چپٹانے وغیرہ حرکتیں   کر کے شیطان کا کِھلونا نہ بنیں  ۔ شَہوَت کے ساتھ اَ مرَد کا بھی اِس طرح کی حَرَکتیں   کرنا حرام ہی٭بِلامَصلَحتِ شَرعی اپنے سے بڑوں   کے ساتھ’’ بَہُت زیادہ ملنساری ‘‘ کا مُظاہَرہ نہ فرمائیں  ، ورنہ’’ آزمائش ‘‘میں   پڑسکتے ہیں  ٭ اگر کسی ’’بڑے ‘‘ کو خواہ وہ استاذ ہی کیوں   نہ ہو اپنے اندر غیر ضَروری دلچسپی لیتا، بار بار تحفے دیتا، بے جا تعریفیں   کرتا اور اِسی ضِمن میں   آپ کو ’’چھوٹا بھائی‘‘ کہتا پائیں   توخوب محتاط ہو جائیے ٭اَمرَد  کو(یعنی 22سال سے چھوٹے کو اور اگر 25سال یا اِس زائد عمر کے باوُجُوداَ مرَدِ حسین ہو تو