Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
27 - 45
داڑھی نہیں   آتی تو وہ 25 سال یا اس سے بھی زائد عُمر تک اَ مرَدرہتے ہیں   ۔ اَ مرَدکے علاوہ بھی اگر کسی مَرد مَثَلاً اَ مرَدکے بڑے بھائی یا باپ بلکہ داداکو دیکھ کرشَہوَت آتی ہو اور’’گندی لذّت‘‘ کے ساتھ بار بار اُس کی طرف نظر اٹھتی ہوتو اب وہ دیکھا جانے والامَرد چاہے بُڈّھا ہو اُسے شَہوَت کے ساتھ دیکھنا حرام ہے ۔  
دیکھنا ہے تو مدینہ دیکھئے 
قصرِ شاہی کا نظارہ کچھ نہیں 
اَمْرَد کو تحفہ دینا کیسا؟
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ397 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’پردے کے بارے میں   سُوال جواب‘‘ صَفْحَہ330سے ایک مفید سُوال جواب مُلا حظہ ہو : 
سُوال : مَرد کا شَہوَت کی وجہ سے اَمرَ دسے دوستی رکھنا اور اُس کو مزید ہِلانے کیلئے تحفہ ودعوت کا سلسلہ رکھنا کیسا ہے ؟
جواب : ایسی دوستی ناجائز وحرام ہے بلکہ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں   : ’’اَمرَ د کی طرف شَہوَت سے دیکھنا بھی حرام ہے ۔ ‘‘ (دُرِّمُختار ج ۲ ص۹۸، تفسیراتِ احمدیہ ص۵۵۹)   اورشَہوَت کی وجہ سے اَمرَ د کو تحفہ دینا یا اُس کی دعوت کرنا بھی حرام اور جہنَّم میں   لیجانے والا کام ہے ۔