Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
26 - 45
 تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے اُن کو حکم دیا کہ پہلے قراٰنِ کریم حِفظ کر لیجئے ، وہ ایک ہفتے کے بعد پھر علمِ دین حاصل کرنے کے لئے حاضِر ہو گئے ، فرمایا :  میں   نے کہا تھا حِفظ کر لیجئے لیکن آپ پھر آگئے ! عرض کی :  حُضُور ! تعمیلِ ارشاد میں   حِفظ کرکے ہی حاضِر ہوا ہوں   ۔ ایک ہفتے میں   قراٰنِ کریم حِفظ کر لینے کا سُن کر امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمْ  اُن کی ذِہانت اور قوّتِ حافِظہ سے بے حد مُتأَثِّر ہوئے مگر اُن کی کشِش میں   کمی لانے کی غَرَض سے اُن کے والِد ماجِد سے فرمایا :    ان کا سرمُنڈوادیجئے اور انہیں   پُرانے کپڑے پہنایئے ، وہ سرمُنڈوا کر حاضِر ہوئے تب بھی خوفِ خدا کے باعِث سیِّدُنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  اُن کو اپنے سامنے نہیں  بلکہ ا پنی پیٹھ یا سُتُون کے پیچھے بٹھا کر پڑھاتے تاکہ اُن پر نظر نہ پڑے ۔  (مُلْتَقَطًا مِنَا لْمَناقِب لِلْکَرْدَرِی ج۲ ص۱۴۷، ۱۵۵، رَدُّالْمُحتار ج۹ ص۶۰۳، شذارت الذھب لابن العماد  ج۲ص ۱۷)
آنکھوں   میں   سرِ حشر نہ بھر جائے کہیں   آگ
                    آنکھوں   پہ مِرے بھائی لگا قفلِ مدینہ (وسائلِ بخشش ص ۱۱۶)
اَمرَد کی پہچان 
	اِس ایمان افروزحِکایت سے مُدَرِّسین کے ساتھ ساتھ اَمْرَدوں کو بھی درسِ عبرت حاصل کرنا چاہئے ۔ اَ مرَد کو عام طور پر اپنے اَ مرَد ہونے کا اِحساس نہیں   ہوتا ۔ جن کی داڑھی نکل کر جب تک پورے چہرے پر خوب نُمایاں   اور گَھنی نہیں   ہوجاتی وہ عُمُوماً اَ مرَد ہوتے ہیں  ، بعض 22سال تک اَ مرَدرہتے ہیں   اور بعضوں   کے پورے چِہرے پر گَھنی