ہٹ جایئے {۷} اَ مرَدکو دیکھنے سے جسے شَہوَت آتی ہو اُسے اَ مرَدسے نظر کی حفاظت واجِب ہے اور ایسی جگہ سے بھی بچنا چاہئے جہاں اَ مرَدہوتے ہوں {۸} سائیکل پر آگے یا پیچھے کسی غیر اَ مرَد کو بھی اس طرح بٹھانا کہ اس کی ران وغیرہ سے گُھٹنا ٹکرائے مناسِب نہیں {۹}شَہوَت کے باوُجُود دوسرے کو آگے یا پیچھے اسکوٹر یا سائیکل پر بٹھانا حرام ہے {۱۰}احتیاط اِسی میں ہے کہ ڈَبل سُواری کے دوران موٹی چادروغیرہ اِس طرح بیچ میں حائل کر دی جائے کہ دو۲نوں کے جسم کا ہر حصّہ ایک دوسرے سے اِس طرح جدا رہے کہ ایک کے بدن کی گرمی دوسرے کو نہ پہنچے ، اس کے باوُجُود اگر کسی کوشَہوَت آئے تو فوراً اسکوٹر روک کر جُدا ہو جائے ورنہ گنہگار ہوگا {۱۱} اسکوٹر پر تین سُواریوں کا چپک کر بیٹھنا سخت ناپسند یدہ فعل ہے نیز حادِثے کا خطرہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں قانوناً بھی جُرم ہے {۱۲} ایسی بِھیڑ یا قِطار میں قَصداً شامل ہونے سے بچیں جس میں آدَمی ایک دوسرے کے پیچھے چپکتے ہیں اور اگرشَہوَت آتی ہو تو حرام ہے ۔ یاد رکھئے ! اپنے آپ کو جو شیطان سے محفوظ سمجھے ، بس سمجھو اُس پر شیطان کامیاب ہوچُکا ۔
بھیڑ میں کسی کو بھی گُھسنا نہیں چاہئے !
ہُجوم یا قِطار وغیرہ میں جب پیچھے سے دھکّے لگ رہے ہوں تو اَمرَد کو فوراً اُدھر سے نکل جانا مُناسِب ہے بلکہ جہاں چِپکا چِپکی اور دھکّا دھکّی ہو رہی ہووہاں اَمرَد کوگُھسنا ہی نہیں چاہئے کہ کہیں اُس کی وجہ سے کوئی شخص’’ گنہگار‘‘ نہ ہو جائے ۔ جب بھی کوئی چیز تقسیم