بھی) ان کے ساتھ بیٹھنے سے بچنے کے مُتَعلِّق مُبالَغہ فرمایا ۔ (یعنی بچنے کی بَہُت زیادہ تاکید فرمائی)
شَہوَت کی پہچان
لڑکا دیکھ کرچِپٹا لینے یا بوسہ لینے کو جی چاہنا، یہ شَہوَت کی علامتیں ہیں ۔ ہاں بَہُت چھوٹے بچے کوبِغیرشَہوَت کے بوسہ لینے میں حَرَج نہیں ۔
"یا رب !میری توبہ" کے بارہ حروف کی نسبت سے اسلامی بھائیوں کیلئے شَہوَت سے بچنے کے 12 مَدَنی پھول
{۱} داڑھی والا ہو یا بے رِیش بلکہ جانور کو دیکھ کر بھی شَہوَت آتی ہو تو اُس کی طرف دیکھنا حرام ہے {۲} مَویشیوں ، جانوروں اور پَرِندوں کی شَرم گاہوں اور ان کی جُفْتیوں یعنی ’’مِلاپوں ‘‘ بلکہ مکّھیوں اور کیڑے مکوڑوں کے ’’ مِلَن‘‘ کے مناظِر بھی گندی لذّتوں کے ساتھ دیکھنا ناجائز و گناہ ہے ، ایسے مَواقِع پر فوراً نظر ہٹا لے بلکہ جُوں ہی اِس کے ’’ آثار‘‘ محسوس ہوں فوراً وہاں سے ہٹ جائے {۳}جو لوگ مویشی یا پرندے اور مرغیاں بیچتے یا پالتے ہیں اُن کو اس حوالے سے بَہُت محتاط رہنے کی ضَرورت ہے {۴} اگر شَہوَت آتی ہو تو نَماز میں بھی صَف کے اندر اَ مرَد کے برابر نہ کھڑے ہوں {۵} دَرس و اجتِماع وغیرہ میں بھی اَمرَد کے قریب نہ بیٹھئے {۶} اجتِماع یا نَماز کی صَف میں اَ مرَد قریب آجائے اور ابھی آپ نے نَماز نہ شروع کی ہو اور اندیشۂ شَہوَت ہو تو اُس کو نہ ہٹایئے ، آپ خود وہاں سے