Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
22 - 45
کی خدمت میں   حاضِر ہوا ۔  اس کے ساتھ ایک خوبصورت لڑکا تھا ۔  آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے اُس سے دریافت فرمایا : تمہارے ساتھ یہ کون ہے ؟ عرض کی : ’’یہ میرا بھانجا ہے ۔ ‘‘  فرمایا :  آیَندہ اسے لے کر میرے پاس نہ آنا اور اسے ساتھ لے کر راستے میں   نہ نکلا کرو تا کہ اسے اور تمہیں   نہ جاننے والے بدگمانی نہ کریں  ۔  (اَلزَّواجِر ج۲ص۱۲)
پرہیزگاربھی پھنس جاتے ہیں  
	ایک بُزُرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے ایک بار شیطان نے کہا : دنیا کے مال کی مَحَبَّت سے تو بچنے میں   آپ جیسے لوگ کامیاب ہوجاتے ہیں  ، مگر میرے پاس اَ مرَدکی کَشِش  کا جال ایسا ہے کہ اس میں   بڑے بڑے پرہیزگاروں   کو پھنسا لیتا ہوں  ۔ 
اَمرد کے فِتنے سے بچو
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَمْرَدیعنی بے رِیش لڑکا مرد کیلئے عُموماً پُر کَشِش ہوتا ہے ، اس میں  بذاتِ خود اَ مرَد بے قُصور ہے اور اِس حوالے سے اِس کی دل آزاری گناہ ہے ، بس مَرد کو چاہئے کہ وہ اِس سے مُحتاط رہے ۔ بُزُرگانِ دین ___نے اَمرَد سے دُور رہنے کی سخت تاکید فرمائی ہے ۔ جیسا کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ1012 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’جہنَّم میں  لے جانے والے اعمال‘‘ (جلد 2) صَفْحَہ31 تا 32 پر ہے : اِسی لئے صالحین___نے اَ مرَدوں   (یعنی بے رِیش لڑکوں  ) کو (بِلا شَہوَت بھی) دیکھنے ، ان سے خَلط مَلط (یعنی گُڈ مُڈ)ہونے اور(شَہوَت نہ آتی ہو تب