Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
21 - 45
کو بچانا بے حد ضَروری ہے ۔  ہرگز اَمْرَد کو اسکوٹر پر اپنے پیچھے مت بٹھایئے ، خود بھی اُس کے پیچھے مت بیٹھئے کہ آ گ آگے ہویا پیچھے اُس کی تَپِش ہر صورت میں   پہنچے گی ۔ شہوَت نہ ہو جب بھی اَمْرَد سے گلے ملنا مَحَلِّ فِتنہ (یعنی فِتنے کی جگہ )ہے ، اورشَہوت ہونے کی صورت میں   گلے ملنا بلکہ ہاتھ مِلانا (حرام)بلکہ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں  : اَمْرَد کی طرف شَہوت کے ساتھ دیکھنا بھی حرام ہے ۔  (دُرِّمُختار ج ۲ ص۹۸، تفسیراتِ احمدیہ ص۵۵۹)  اُس کے بدن کے ہر حصّے حتّٰی کہ لباس سے بھی نگاہوں   کو بچایئے ۔ اِس کے تصوُّر سے اگر شَہوَت آتی ہو تواِس سے بھی بچئے ، اُس کی تحریر یا کسی چیز سے شَہوَت بھڑکتی ہو تو اُس سے نسبت رکھنے والی ہر چیز سے نظر کی حفاظت کیجئے ، حتّٰی کہ اُس کے مکان کو بھی مت دیکھئے ۔  اگر اُس کے والِد یا بڑے بھائی وغیرہ کو دیکھنے سے اُس کا تصوُّر قائم ہوتا ہے اور شَہوَت چڑھتی ہے تو ان کو بھی مت دیکھئے ۔ 
اَمرَد کے ساتھ70شیطان
      اَمْرَدکے ذَرِیعے کئے جانے والے شیطانِ عیّار ومکّار کے تباہ کاروار سے خبردار کرتے ہوئے میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں  : منقول ہے :  عورت کے ساتھ دو۲ شیطان ہوتے ہیں   اوراَ مرَد کے ساتھ ستَّر ۔	(فتاوٰی رضویہ ج۲۳ ص ۷۲۱)
اَمرَد بھانجے کو ساتھ لے کر نہ نکلو!
   ایک شخص کروڑوں   حَنبلیوں   کے عظیم پیشوا حضرتِ سیِّدُناا امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ