Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
20 - 45
 تنہائی حرام نہیں   ۔ تاہَم بعض شَوافِع کے نزدیک اَ مرَد کے ساتھ تنہائی کا مُطلَقاً حرام ہونا ہمیں   احتیاط کا دَرس دیتا ہے ۔  
اَمرَد کے ساتھ 17شیاطین
	  حضرتِ سیِّدُنا سُفیان ثَوری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  ایک حمّام میں   داخِل ہوئے ، آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے پاس اَمْرَد یعنی ایک بے رِیش لڑکا آیا تو ارشاد فرمایا :  اسے مجھ سے دُور کر دو کیونکہ میں   ہر عورت کے ساتھ ایک شیطان جبکہ ہر اَمْرَد کے ساتھ 17شیاطین دیکھتا ہوں   ۔ (ایضاً)
 اَ مرَد ’’آگ ‘‘ہے 
       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللّٰہُ غفّار ہمیں   عذابِ نار سے محفوظ فرمائے اور اَمرَد کے گناہوں   بھرے قُرب سے عمر بھر بچائے رکھے ۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔ بس پکا ذِہن بنا لیجئے کہ بدنِگاہی کی آفت اور اَمرَد کی نزدیکی کی مصیبت سے ہر حال میں  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّاپنی حفاظت کریں  گے ۔ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ504 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’غیبت کی تباہ کاریاں  ‘‘ صَفْحَہ239پرہے : خبردار! اَ مرَد تو آگ ہے آگ! اَ مرَدکاقُرب، اُس کی دوستی اُس کے ساتھ مذاق مسخری، آپس میں   کُشتی، کھینچا تانی اور لپٹا لِپٹی جہنَّم میں   جھونک سکتی ہے ۔  اَمْرَدسے دُور رہنے ہی میں   عافیَّت ہے اگر چِہ اُس بے چار ے کا کوئی قُصُور نہیں  ، اَمْرَد ہونے کے سبب اُس کی دل آزاری بھی مت کیجئے ، مگر اُس سے اپنے آپ