Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
19 - 45
وہ اپنے دل میں   پائے گا ۔        ( اَلْمُعْجَمُ الْکبِیْرلِلطَّبَرانِی ج۱۰ص۱۷۳حدیث۱۰۳۶۲)
 اَمرَد کے ساتھ تنہائی سات دَرِندوں   سے بھی زیادہ خطرناک
	ایک تابِعی بُزُرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں   : ’’میں   نوجوان سالِک (یعنی عبادت گزار نوجوان )کے ساتھ بے رِیش لڑکے کے بیٹھنے کو سات دَرِندوں  سے زیادہ خطرناک سمجھتا ہوں   ۔ ‘‘ مزید فرماتے ہیں   : ’’کوئی شخص ایک مکان میں   کسی اَ مرَد کے ساتھ تنہا رات نہ گزارے ۔ ‘‘امام ابنِ حَجَر مکّی  شافِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں   : بعض عُلَمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام  نے اَمرَد  کو عورَت پر قِیاس کرتے ہوئے گھر، دُکان یا حمّام میں   اِس کے ساتھ خَلوَت (یعنی تنہائی) کو حرام قرار دیا کیونکہشَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن ، اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ حقیقت نشان ہے  : ’’جو شخص کسی عورت ( اَجْنَبِیَّہ) کے ساتھ تنہا ہوتا ہے تو وہاں   تیسرا شیطان ہوتا ہے ۔ ‘‘ (تِرْمِذِی ج۴ ص۶۷ حدیث ۲۱۷۲) 
اَمرَد عورَت سے بھی زیادہ خطرناک ہے !
	حضرتِ سیِّدُنا امام ابنِ حَجَر مکّی  شافِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی لکھتے ہیں  : جو اَ مرَد عورَتوں   سے زیادہ خوبصورت ہوتا ہے اُس میں   فِتنہ بھی زیادہ ہوتاہے ، اِس لئے کہ اس سے عورَتوں   کی نسبت بُرائی کازیادہ اِمکان ہوتا ہے لہٰذا اس کے ساتھ تنہائی اختیار کرنابَدَرَجۂ اولیٰ حرام ہے ۔ (مُلَخَّص ازاَلزَّواجِرُ عَنِ اقْتِرافِ الْکبائِرج۲ص۱۰)  اَحناف کے نزدیک شَہوَت نہ ہو تواَ مرَد کے ساتھ