کی آگ میں جلایا جائے گا ۔ ‘‘ (مُکاشَفۃُ الْقُلوب ص۷۶)
اے عذابِ نار کی سَہار نہ رکھنے والے زارو نَزار بندو!اگر کبھی ’’ اَ مرَد‘‘ کے تعلُّق سے بدنِگاہی یا بوسہ بازی وغیرہ کسی طرح کا بھی گناہ کر بیٹھے ہیں تو خوفِ خداعَزَّ وَجَلَّ سے لرز اٹھئے اور گھبرا کر اللہ عَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں رُجوع کرلیجئے ، سچّی پکّی توبہ کرکے اِس طرح کے بلکہ ہر طرح کے گناہوں سے آیَندہ بچنے کا عزمِ مُصَمَّم کر لیجئے ۔ خبردار! اَ مرَدکی دوستی سے باز رہنے کی تلقین کرنے والے خیر خواہ پر ناراض مت ہوں ، شیطان کے اُکسانے پر، تاؤ میں آکر، بل کھا کر ، ناصِح (یعنی نصیحت کرنے والے ) کو دلائل میں اُلجھا کر، اُس پر اپنی پارسائی کا سکّہ جما کر ہوسکتا ہے کہ چند روزہ زندَگی میں آپ رُسوائی سے بچ بھی جائیں ، مگر یاد رکھئے ! ربِّ ذوالجلالعَزَّ وَجَلَّدلوں کے اَحوال سے باخبر ہے ۔
چُھپ کے لوگوں سے کئے جس کے گناہ
وہ خبردار ہے کیا ہونا ہے (حدائقِ بخشش شریف)
بد نگاہی سے شکل بگڑ سکتی ہے
سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا : ’’تم یا تو اپنی نگاہیں نیچی رکھو گے اور اپنی شَرمگاہوں کی حفاظت کرو گے یاپھر اللہ عَزَّ وَجَلَّتمہاری شکلیں بگاڑ دے گا ۔ ‘‘ (اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر لِلطّبَرانی ج۸ ص۲۰۸حدیث۷۸۴۰)
قبر میں کیڑے سب سے پہلے تیری آنکھ کھائیں گے
عورَتوں اور اَمرَدوں وغیرہ سے بدنگاہی کرنے والو خبردار!دعوتِ اسلامی کے