دیکھنے کا انجام اِس قَدَر ہولناک ہے تو پھر شَہوَت کے ساتھ اَ مرَد کی مسکراہٹ سے لُطف اندوز ہونا، بلکہ خود اس کے سامنے ’’ گندی لذّت‘‘ کے ساتھ اِس لئے مسکرانا تاکہ وہ بھی مسکرائے یہ کس قدر تباہ کُن ہو گا!نیز اَ مرَد کے ساتھ مزیدیہ کام بھی شَہوَت کے ساتھ کرنا حرام ہیں : اِس سے دوستی اور ہنسی مذاق کرنا، اس کو چھیڑ کر، غصّہ دلا کر اِس کے اِضطِراب (یعنی بے چینی) سے ’’ گندا مزا‘‘ حاصِل کرنا، اس کو آگے یا پیچھے اسکوٹر پر سُوار کرنا، اُس سے لپٹنا، اُس سے ہاتھ ملانا، گلے ملنا، اس سے اپنا جسم ٹکرانا، اُس سے اپنا سر پاؤں یا کمر وغیرہ دَبوانا، مَرَض وغیرہ میں اٹھتے بیٹھتے یا چلتے ہوئے اُس کے ہاتھ کا سہارا لینا، اُس کو تیمارداری کیلئے رکھنا، اُس کواپنے یہاں ملازِم رکھنا، مذاق میں اُس کو دبوچ کر گرانا، اُس کا ہاتھ پکڑ کر یا اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر چلنا، اجتِماع وغیرہ میں اُس کے قریب بیٹھنا، اُس کے پاس بیٹھ کر اس کی ران پر اپنا گُھٹنا رکھنا یا اس کا گُھٹنا اپنی ران پر رہنے دینا، _مسجِد کے اندرنَمازِ باجماعت میں اُس سے کندھا چِپکا کر کھڑا ہونا، وغیرہ وغیرہ ۔ مسئلہ : جماعت میں اِس طرح مل کر کھڑا ہونا واجِب ہے کہ کندھے سے کندھا چِھل رہا ہو یعنی ایک کا کندھا دوسرے کے کندھے سے خوب ملا ہوا ہوالبتّہ برابر میں اَ مرَدکھڑا ہو اور کندھا ملا کر کھڑے ہونے سے شَہوَت آتی ہو تو وہاں سے ہٹ جائے ، ورنہ گنہگار ہوگا ۔
بوسہ لینے کا عذاب
منقول ہے : ’’جو کسی لڑکے کا (شَہوَت کے ساتھ) بوسہ لے گا وہ پانچ سو سال جہنَّم