Brailvi Books

قوم لوط کی تباہ کاریاں
10 - 45
جائز ہوتی  ۔ 
جواب :  یہ تمنّا بھی کُفر ہے ۔ اَلْبَحْرُ الرّائِق جلد 5 صَفْحَہ 208 پر ہے :  جو حرام کام کبھی حلال نہ ہوئے اُن کے بارے میں   حلال ہونے کی تمنّا کرنا کُفرہے مَثَلاً تمنّا کرناکہ کاش! ظُلم، زِنا اور قتلِ ناحق حلال ہوتے  ۔ 
پیش امام کی کرامت
      اے اللہ  کی رَحمت سے جنَّتُ ا لفردوس میں   مکی مَدَنی آقا  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے پڑوس کے طلبگارو! بد فِعلی سے بچنے کیلئے نگاہوں   کی حفاظت بھی ضَروری ہے کہ یہ اِس خوفناک گناہ کی پہلی سیڑھی ہے ، بد نِگاہی کی تباہ کاری کی ایک جھلک مُلاحَظہ ہو ، چُنانچِہ حافِظ ابوعَمرو مدرَسے میں   قراٰنِ پاک پڑھاتے تھے ، ایک بار ایک خوبصورت لڑکا پڑھنے کیلئے آگیا، اُس کی طرف گندی لذّت کے ساتھ دیکھتے ہی اُن کو سارا قراٰن شریف بُھلادیا گیا، خوب توبہ کی اور روتے ہوئے مشہور تابِعی بُزُرگ حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  کی بارگاہ میں   حاضِر ہوکر رُوداد عرض کر کے طالبِ دُعا ہوئے ۔  فرمایا :  اِسی سال حج کی سعادت حاصل کرو اور منیٰ شریف کی مسجدُالخَیف شریف میں   جاکر وہاں   پیش امام سے دعا کرواؤ ۔  چنانچِہ (سابِقہ) حافِظ صاحِب نے حج کیا اورمسجدُالْخَیف شریف میں   ظُہر سے پہلے حاضِر ہوگئے ، ایک نورانی چہرے والے بوڑھے پیش امام صاحِب لوگوں   کے جُھرمَٹ کے اندر مِحراب میں   تشریف فرما تھے ۔  کچھ دیر کے بعد ایک صاحِب تشریف لائے ،