Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط31: جنت میں مَردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملے گا ؟
2 - 30
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
جنت میں مَردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملے گا ؟
( مَع دِیگر دِلچسپ سُوال جواب ) 
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ( ۳۱ صفحات ) مکمل پڑھ لیجیے 
 اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
شہنشاہِ خُوش خِصال ،  پیکرِحُسن وجمال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: جبریل ( عَلَیْہِ السَّلَام ) میرے پاس حاضِر ہوئے اور مجھے خوشخبری  سُناتے ہوئے عرض کی  کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِرشاد فرماتا ہے : جو آپ ( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ) پر دُرُودِ پاک پڑھے گا میں اس پر رَحمت نازِل فرماؤں گا اور جو آپ ( صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ) پر سلام بھیجے گا میں اس پر سَلامتی نازِل فرماؤں گا ۔  تو ( یہ سُن کر )میں اللہ عَزَّوَجَلَّ   کا شکر بجا لاتے  ہوئے سجدہ ریز ہو گیا ۔  ) 1)  
بیکار گفتگو سے مِری جان چھوٹ جائے 
ہر وقت کاش! لب پہ دُرُود و سلام ہو 	( وسائلِ بخشش )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب 		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -    مسندِ  امام احمد ،  حدیث عبدُ الرحمٰن بن عوف الزھری  ، ۱ / ۴۰۷ ،  حدیث : ۱۶۶۴  دار الفکر بیروت