Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط:29 صُلح کروانے کے فَضائل
4 - 43
ایک اور مقام پر ”صُلح“ کی تَرغیب دِلاتے  ہوئے اِرشاد فرمایا  : 
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْكُمْ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ۠(۱۰)  ( پ۲۶، الحجرات  : ۱۰ )
ترجَمۂ کنزُ الایمان : مسلمان، مسلمان بھائی ہیں تو اپنے دو بھائیوں میں صُلح کرو اور  اللّٰہ سے ڈرو کہ تم پر رَحمت ہو ۔ 
نماز ، روزہ  اور صَدقہ سے اَفضل عمل
اَحادیثِ مُبارکہ میں صُلح کروانے کے بے شمار فَضائل بیان ہوئے ہیں چُنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا اَنس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت ہے کہ سَرورِ ذیشان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ مَغفرت نشان ہے :  جو شخص لوگوں کے دَرمیان صُلح کرائے گا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کا مُعاملہ دُرُست  فرما دے گا اور اسے ہر کلمہ بولنے پر ایک غُلام آزاد کرنے کا ثواب عطا فرمائے گا اور جب وہ  لوٹے گا تو اپنے پچھلے گناہوں سے مَغفر ت یافتہ ہو کر لوٹے گا ۔  (  1)  ایک اورحدیثِ پاک میں تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ فضیلت نشان ہے :  کیا میں تمہیں روزہ ، نماز اور صدقہ سے اَفضل عمل نہ بتاؤں؟ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی : یارَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ! ضَرور بتائیے ۔  اِرشاد فرمایا :  وہ عمل آپس میں روٹھنے والوں میں صُلح کرا دینا ہے کیونکہ روٹھنے 



________________________________
1 -    الترغیب والترھیب ، کتاب الأدب  وغیرہ ، الترغیب فی الاصلاح  بین الناس ، ۳ / ۳۲۱، حدیث : ۹ دار الکتب العلمیة  بیروت