Brailvi Books

قسط نمبر19: اَندازِ گُفتگو کیسا ہو؟
1 - 35
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اَندازِ گُفتگو کیسا ہو؟ (1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۳۶ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مصطفے ٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے : مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھو اللہ پاک تم پر رَحمت بھىجے گا ۔ (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جدید ٹیکنالوجی کے کثرتِ اِستعمال کے نُقصانات
سُوال  : وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جہاں تعلىمى نِظام مىں ترقى آئى، وہاں ٹىکنالوجى نے بھی ہمارى سوسائٹى میں اپنى جگہ بنا لى ہے ۔  نوجوان نسل بالخصوص Students(یعنی طَلَبہ)اِس آسىب کا زیادہ شِکار نظر آتے ہىں ۔ بَرائے کرم ىہ راہ نُمائی فرما دیجیے کہ اِس کے اِستعمال کو کس طرح مَحدُود کر سکتے ہىں؟ 



________________________________
1 -    یہ رِسالہ ۹ربیع الاوّل ۱۴۴۰؁ ھ بمطابق 17نومبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔    (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)         
2 - 2   الکامل لابن عدی، من اسمه عبد الرحمن، ۵ / ۵۰۵  دار الکتب العلمیة بیروت